آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری، کرکٹ کے اہم امور پر گفتگو

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سہ ماہی میٹنگز جاری ہیں جن میں دنیا بھر کے کرکٹ کے اہم امور پر بات چیت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ میٹنگز آن لائن مکمل ہو چکی ہیں جبکہ کچھ میٹنگز ابھی باقی ہیں۔ یہ میٹنگز پہلے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ملتوی ہو گئی تھیں اور اب 25 سے 27 مارچ تک دوحہ میں شیڈول ہیں۔

میٹنگز میں خاص طور پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے امور پر بات ہوئی جس میں ٹیموں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کے تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی تعداد میں اضافے پر حتمی فیصلہ آنے والا ہے۔

اس کے علاوہ بورڈ میٹنگز میں لاس اینجلس اولمپکس میں ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ کار پر بھی بحث متوقع ہے جہاں 6 مینز اور 6 ویمنز ٹیموں کو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US