پورٹ قاسم کے مختلف ٹرمینلز پر پیٹرول اور ایل پی جی سے بھرے دو جہاز لنگرانداز ہو گئے ہیں جس کے بعد تیل و گیس کی آف لوڈنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوٹکو اور ای وی ٹی ایل ٹرمینلز پر جہازوں سے پیٹرول اور گیس اتاری جا رہی ہے۔ کویت سے آنے والا جہاز 42 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر پاکستان پہنچا جبکہ عراق سے آنے والے جہاز میں 3,352 میٹرک ٹن ایل پی جی موجود ہے۔
انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ ان جہازوں کی آمد سے ملک میں تیل و گیس کی سپلائی چین میں بہتری آ رہی ہے اور جلد آبنائے ہرمز کے ذریعے بھی پاکستان کو تیل اور گیس کی سپلائی بحال ہونے کی امید ہے جس سے توانائی کی صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔