اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست

image

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔

اسلام آباد کے گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کو 18.3 اوورز میں محض 100 رنز پر ڈھیر کردیا، جس کے جواب میں یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 10.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کانوے نے 35 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ محمد فائق نے 19 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اوپنر سمیر منہاس کے پانچ رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کانوے اور فائق نے 93 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت داری قائم کی۔

اس سے قبل اسلام آباد کے اسپنرز عماد وسیم اور کرس گرین نے مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بالر رچرڈ گلیسن دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسیب اللہ خان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US