پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 167,191 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ مثبت انداز میں بند ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1673 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 167,191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ دن کے دوران انڈیکس میں 2772 پوائنٹس تک کی نمایاں تیزی بھی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں 166,000 اور 167,000 پوائنٹس کی دو اہم حدیں بھی بحال ہو گئیں۔ٹریڈنگ کے دوران بینکنگ، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور ٹیکنالوجی سیکٹر سے وابستہ کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

بروکرز کے مطابق جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والے اہم مذاکرات سے متعلق مثبت توقعات نے سرمایہ کاروں کو متحرک رکھا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US