3 مئی سے پاکستان اور زمبابوے ویمنز کے درمیان 6 وائٹ بال میچز کی سیریز

image

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔

سیریز میں مجموعی طور پر 6 میچز شامل ہیں جن میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

ون ڈے میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوں گے اور یہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو رات 7:30 بجے کھیلی جائے گی۔

یہ سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم قرار دی جا رہی ہے جو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ میں بھی تین ملکی سیریز میں حصہ لے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US