نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
چیلنجرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سٹرائیکرز کی جانب سے نشرا سندھو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف سائرہ جبیّن اور صدف شمس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 9.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
دن کے دوسرے میچ میں انوِنسبلز نے کانکررز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 150 رنز بنائے۔
جواب میں انوِنسبلز کی اوپنرز گل فیروزہ اور منیبہ علی نے ناقابلِ شکست شراکت داری قائم کرتے ہوئے ہدف 15.1 اوورز میں مکمل کر لیا۔ گل فیروزہ نے 76 اور منیبہ علی نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 12 اپریل کو غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں انوِنسبلز اور سٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔