پی سی بی کا شعبہ میڈیکل میں نئی تقرریوں کا اعلان، درخواستیں طلب

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے شعبہ میڈیکل کو جدید اور وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں نئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شعبہ میڈیکل کے لیے سینئر اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ، اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ، سینئر مینجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی اسامیاں پُر کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان عہدوں کے لیے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، جو 24 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی ڈاکٹر جاوید مغل کو شعبہ میڈیکل کی ذمہ داریاں سونپ چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US