قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم (پرو لیگ) کے لیے فنڈز جاری

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم (پرو لیگ) کے لیے درکار تمام فنڈز جاری کردیے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قومی کھیل کی بحالی کے لیے سنگ میل قرار دیا ہے اور حکومت کے غیر متزلزل تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے، جو عالمی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ فنڈز کی فراہمی سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا جو کھیل کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

پی ایچ ایف نے حکومت کو یقین دلایا ہے کہ ان وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کا وقار بلند کیا جا سکے۔ دورے کے تفصیلی شیڈول اور میچوں کی تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا، جبکہ قومی کھلاڑی اس اہم دورے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US