نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آؤٹ ڈور پریکٹس کا باقاعدہ آغاز

image

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال ٹریننگ کیمپ جاری ہے، جہاں کھلاڑیوں نے ابتدائی دو روز کوچز کے ساتھ ون آن ون سیشنز مکمل کرنے کے بعد اب آؤٹ ڈور پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ریڈ بال سیزن کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کرنا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اب سے ستمبر تک تمام تر توجہ کھلاڑیوں کی مہارت میں بہتری اور ان کی گرومنگ پر مرکوز رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے سے ٹیلنٹ کا بہتر اندازہ ہوتا ہے اور یہ کیمپ سلیکٹرز سمیت خود کھلاڑیوں کے لیے بھی اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا ایک بہترین موقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US