پی ایس ایل میں آکشن ماڈل لیگ کے لیے مثبت اقدام ہے، سیم بلنگز

image

انگلینڈ کے نامور بلے باز سیم بلنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کے لیے نیلامی (آکشن) کے ماڈل کو لیگ کے لیے ایک بڑا اور مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

پی سی بی کی ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آکشن ماڈل کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا معیار مزید بہتر ہوا ہے اور اسی وجہ سے سٹیو سمتھ اور ایڈم زیمپا جیسے عالمی اسٹارز اس لیگ کا حصہ بنے ہیں۔

سیم بلنگز، جو اس سال راولپنڈی کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے بتایا کہ پی ایس ایل وہ پہلا فرنچائز ٹورنامنٹ تھا جس میں انہوں نے 2016 کے افتتاحی سیزن میں شرکت کی تھی اور مختلف لیگز کھیلنے سے ان کی اپنی گیم میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی روایتی مہمان نوازی اور کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کی ثقافت سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں اردو زبان سیکھنے کا بھی بے حد شوق ہے، جس کے چند الفاظ اب وہ سمجھنے لگے ہیں۔

سیم بلنگز کا کہنا تھا کہ اوورسیز کھلاڑیوں کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے اس بار مقابلوں میں سختی اور توازن پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے نئے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے خاص طور پر سعد مسعود، یاسر خان اور عبداللہ فضل جیسے کھلاڑیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US