کراچی: اوپن مارکیٹ میں مسلسل دو روز تک اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 280 روپے 18 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔
قیمتوں میں اس حالیہ اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔