کوئٹہ گلیڈیٹرز سے مقابلہ: راولپنڈیز کی ٹیم میں اہم تبدیلی

image

پاکستان سپر لیگ کے اہم مقابلے میں راولپنڈیز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے اس میچ کے لیے راولپنڈی نے اپنی پلیئنگ الیون میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز بین سیئرز کو زخمی نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے، جبکہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ بھی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈیٹرز نے بھی اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں، جس کے تحت وکٹ کیپر سیم ہارپر اور آل راؤنڈر جہانداد خان کو فائنل الیون میں جگہ دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US