اپٹما کا بڑا فیصلہ: 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرانے پر غور

image

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے صنعتکاروں نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرانے پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ حکومت کو متحدہ عرب امارات کی رقم کی واپسی کے بعد متبادل حل بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ صنعتکار حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی مشکل صورتحال میں ملک کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کر کے اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے گا۔

کامران ارشد کا کہنا تھا کہ اپٹما نے ہمیشہ ”سب سے پہلے پاکستان“ کے عزم کو مقدم رکھا ہے اور آئندہ بھی یہی پالیسی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے اور ملکی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو رواں ماہ کے اختتام پر ابوظبی کو ادا کیا جائے گا۔ یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں بطور سیف ڈپازٹ موجود تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US