پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار کم بیک، ہفتہ وار تاریخی تیزی ریکارڈ

image

پاکستان کی سفارتی کامیابی اور جنگ بندی سے متعلق مثبت پیش رفت کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی دیکھی گئی ہے، جسے مارکیٹ کا تاریخی کم بیک قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 ہزار پوائنٹس کی تیزی حاصل کی جبکہ پانچ کاروباری سیشنز میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 17 اہم نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 1748 ارب روپے ریکور ہوئے جس کے بعد مارکیٹ کی مجموعی کیپیٹلائزیشن بڑھ کر 18 ہزار 473 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 167,191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ دوران ہفتہ اس کی بلند ترین سطح 168,290 پوائنٹس اور کم ترین سطح 147,771 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں اوسط یومیہ تجارتی حجم میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو ہفتہ وار بنیاد پر 55.5 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 50 لاکھ شیئرز تک پہنچ گیا جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 47.4 فیصد اضافے کے ساتھ 14 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US