سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین اور کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گیس کی بندش اتوار 12 اپریل صبح 8 بجے سے پیر 13 اپریل صبح 8 بجے تک جاری رہے گی جس کے دوران صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہے گی۔