انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے اہم تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق نیوزی لینڈ بیٹر راجر ٹوز کی قیادت میں قائم ورکنگ گروپ جلد آئی سی سی بورڈ کے سربراہان کو نئی تجاویز پیش کرے گا۔
مجوزہ پلان کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں تک بڑھانے کی سفارش شامل ہے جس میں زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم، افغانستان قومی کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ تینوں ٹیمیں فل ممبر ہونے کے باوجود 2019 میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھیں جس کے باعث انہیں بڑی ٹیموں کے خلاف محدود مواقع ملے ہیں۔
ورکنگ گروپ ایک اور اہم تجویز پر بھی غور کر رہا ہے جس کے تحت ایک ٹیسٹ میچ کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس میں شامل کیا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد چھوٹی ٹیموں کے خلاف میچز کو مالی طور پر زیادہ قابلِ عمل بنانا بتایا جا رہا ہے۔