پاکستان سپر لیگ میں شریک کھلاڑیوں نے میچز کے مصروف شیڈول سے وقفہ لے کر کراچی کے ساحل کا رخ کیا اور خوب تفریح کی۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے ٹرٹل بیچ پر پکنک منائی اور تقریباً تین گھنٹے ساحل سمندر پر وقت گزارا۔
اس دوران کھلاڑیوں نے خوشگوار ماحول میں ہلکی پھلکی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور خوب ہلا گلا کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان والی بال کا دوستانہ مقابلہ بھی ہوا جبکہ کھلاڑیوں نے گھڑ سواری اور جیٹ اسکی جیسی سرگرمیوں سے بھی لطف اٹھایا۔