سری لنکن کرکٹر نوان تھشارا کی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی

image

سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے اور اپنے خلاف جاری قانونی کارروائی واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ فاسٹ بولر نے ای میل کے ذریعے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے معذرت کی اور کہا کہ ان کا مقصد صرف شفافیت اور انصاف کا حصول تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سری لنکا کرکٹ اور متعلقہ حکام کو ان کے اقدامات سے جو بھی تکلیف یا پریشانی ہوئی اس پر وہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔

نوان تھشارا نے واضح کیا کہ وہ قانونی کارروائی واپس لینے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹر نے مختلف لیگز کے لیے این او سی نہ ملنے پر بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ تنازع کی صورت اختیار کر گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US