بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

image

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے خلاف کھیلنے والے بنگلادیشی اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے مہدی حسن میراز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی پی ایس ایل کھیل رہے ہیں، ناہید رانا، مستفیض الرحمٰن، شرف الاسلام، رشاد حسین اور تنزید حسن پی ایس ایل میں مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پانچوں کرکٹرز کو 12 اپریل تک این او سی جاری کیا گیا تھا پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی ڈائریکٹ بنگلادیشی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ون ڈے سیریز کے بعد مستفیض الرحمٰن لاہور قلندرز کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 2 میچز 17 اور 20 اپریل کو میرپور میں کھیلے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US