تجارتی بحالی کا آغاز: آبنائے ہرمز سے گزر کر پہلا کنٹینر جہاز کراچی پہنچ گیا

image

آبنائے ہرمز سے گزر کر آنے والا غیرملکی کنٹینر جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا جس کے بعد سامان کی منتقلی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق "ایم وی سیلن" نامی جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا جو حالیہ رکاوٹوں کے بعد پاکستان آنے والا پہلا کنٹینر جہاز ہے۔

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یہ جہاز جبل علی سے روانہ ہوا تھا اور اس کی آمد کنٹینرائزڈ تجارت کی بحالی کا واضح اشارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت نہ صرف ملکی بحری ترسیلی نظام پر اعتماد کو مضبوط بنائے گی بلکہ بندرگاہ، شپنگ اور لاجسٹکس سے وابستہ اداروں کے مؤثر باہمی تعاون کی عکاسی بھی کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US