لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگ گیا بنگلا دیشی کھلاڑی پرویز حسین ایمون انجری کے باعث پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔
فرنچائز انتظامیہ کے مطابق پرویز حسین ایمون کو کندھے کی انجری کا سامنا ہے جو انہیں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران لگی تھی۔
میڈیکل رپورٹس کے مطابق ایم آر آئی اسکین میں لیگامنٹ ٹئیر کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور ری ہیب کا مشورہ دیا ہے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کھلاڑی کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وہ آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔
فرنچائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے میچز میں کمبینیشن کو بہتر بنایا جائے گا۔