نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: اسٹرائیکرز نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

image

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹرائیکرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسٹرائیکرز نے کونکررز کو 20 رنز سے شکست دی۔

اسٹرائیکرز کی جانب سے ناجیہ علوی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی اور 30 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ دو اسٹمپنگز بھی کیں۔ نشرا سندھو نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کونکررز کی جانب سے فاطمہ ثنا، مہنور آفتاب اور نور الامان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔

جواب میں کونکررز کی ٹیم 124 رنز بنا سکی جس میں یسریٰ عامر 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ اسٹرائیکرز کی جانب سے زَیبُ النسا نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو انوِنسِبلز اور اسٹارز کے درمیان غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US