کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر جہانداد خان پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
یہ کارروائی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں راولپنڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے پر کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جہانداد خان نے پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس کا تعلق کسی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے اشاروں یا حرکات سے ہے جو بیٹر کو اشتعال دلا سکتے ہیں۔
یہ واقعہ میچ کے 18ویں اوور میں پیش آیا جب جہانداد خان نے بیٹر سعد مسعود کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد نامناسب ردعمل کا اظہار کیا۔
آن فیلڈ امپائرز شرف الدولہ اور عمران جاوید کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو جہانداد خان نے تسلیم کرلیا، جس کے بعد میچ ریفری روشن مہانامہ نے ان پر جرمانے کی سزا سنائی۔