اسپنر عثمان طارق کا ڈیرل مچل کے خلاف پیش آنے والے واقعے پر سوشل میڈیا پر ردعمل

image

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے راولپنڈی کے کھلاڑی ڈیرل مچل کے خلاف بالنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عثمان طارق نے اس معاملے پر اسپورٹس مین اسپرٹ اور کرکٹ کے قوانین پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر سپورٹنگ کنڈکٹ پر امپائر کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

ان کا مؤقف ہے کہ یہ واقعہ جان بوجھ کر ڈسٹرکشن یا وقت ضائع کرنے کے زمرے میں آتا ہے، جس پر قوانین کے مطابق امپائر وارننگ کے بعد بیٹنگ ٹیم کو 5 پینلٹی رنز دے سکتا ہے۔

عثمان طارق نے اپنے بیان میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ان 5 پینلٹی رنز پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US