لاہور میں شیڈول زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے ون ڈے سیریز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے تحت پہلا ون ڈے میچ 3 مئی کی بجائے اب 4 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے کی گئی ہے، تاہم سیریز کے باقی تمام میچز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
اس سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 16 اپریل سے شروع ہوگا جو 23 اپریل تک لاہور میں جاری رہے گا، جس کے دوران کھلاڑی فلڈ لائٹس میں بھی مشقیں کریں گی۔
وائٹ بال اسکواڈ کے اعلان کے بعد قومی ٹیم 26 اپریل سے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے مینٹور وہاب ریاض اور کپتان فاطمہ ثنا سے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔