اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرِ اہتمام کرکٹ گریڈ ٹو کے ٹرائلز منعقد کیے گئے، جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سیکریٹری اسپورٹس پنجاب محمد علی نے بطور مہمانِ خصوصی ٹرائلز کا معائنہ کیا، جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس محمد علی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کی اپنی کرکٹ ٹیم بنائی جا رہی ہے اور کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے کھلاڑیوں کی آمد کرکٹ سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے اور ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ کھیلوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو اسکالر شپس بھی دی جائیں گی۔
ٹرائلز کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وسیم اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔