گورنر سے ایف سی سی آئی کے وفد کی ملاقات، ایکسپو میں شرکت کی دعوت

image

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) کے وفد نے صدر فاروق یوسف شیخ کی قیادت میں ملاقات کی۔

وفد نے گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران ملکی معاشی صورتحال، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور صنعت و تجارت کے لیے وفاقی سطح پر تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ فیصل آباد ملک کا اہم صنعتی مرکز ہے اور یہاں کی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل، سوتی دھاگہ، کاٹن، چادریں، تولیے اور ہوزری عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان اور برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ انہوں نے تاجر برادری کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

صدر ایف سی سی آئی نے گورنر کو صنعتوں کو درپیش مسائل اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی اور درخواست کی کہ فیصل آباد کی صنعتوں کو انڈسٹریل زونز میں منتقل کرنے کے لیے وفاق سے بات کی جائے۔

صدر چیمبر نے گورنر سندھ کو رواں ماہ لاہور میں ہونے والی فیصل آباد ایکسپو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کرلیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US