بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے دو فاسٹ بالرز ناہید رانا اور شرف الاسلام کے این او سی میں ایک روز کی توسیع کردی ہے۔
پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کی گئی اس توسیع کے بعد اب دونوں کھلاڑی 13 اپریل کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اس سے قبل انہیں 12 اپریل تک کا این او سی جاری کیا گیا تھا۔
شیڈول کے مطابق ناہید رانا اور شرف الاسلام 14 اپریل کو بنگلا دیش کے قومی ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جو اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔