پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی اور کاروباری دن کے اختتام پر بڑی مندی کے ساتھ بند ہوئی۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ ایک ہی دن میں تقریباً 4 فیصد تک گر گئی جبکہ انڈیکس نے ایک سیشن میں 7 اہم حدیں بھی گنوا دیں۔
ہنڈریڈ انڈیکس 6600 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 160,591 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور انرجی سیکٹرز کے شیئرز میں شدید فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث مجموعی رجحان منفی رہا۔
بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ڈیل نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال اور خدشات بڑھ گئے ہیں۔