جواد احمد چیمہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے نئے سی ای او مقرر

image

جواد احمد چیمہ کو پاکستان اسٹیٹ آئل کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او بورڈ نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جبکہ وہ 18 مئی 2026 سے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ان کی تقرری تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔

جواد احمد چیمہ کو توانائی کے شعبے میں 28 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل شیل پاکستان کے سی ای او کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ شیل انٹرنیشنل اسٹریٹجی اور پورٹ فولیو کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔جواد احمد چیمہ کراچی ہائیڈروکاربن ٹرمینل کے سی ای او کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US