پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کی شاندار فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

image

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ الیون کے ایک اہم میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارک چیپمین نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے آصف محمود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان مارنوس لیبوشین نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

صائم ایوب نے 35، اوپنر معاذ صداقت نے 30 جبکہ گلین میکسویل نے 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US