انڈر 18 ہاکی گیمز: زائد العمر ہونے پر 9 کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے عمر میں غلط بیانی اور زائد العمر ہونے کی بنیاد پر 9 کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 18 یوتھ ہاکی گیمز میں شرکت سے روک دیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ نادرا کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی مدد سے کیے گئے سخت تصدیقی عمل کے بعد کیا گیا جس میں تصدیق ہوئی کہ متعلقہ کھلاڑی مقررہ عمر کی حد سے تجاوز کر چکے تھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ شفافیت، میرٹ اور منصفانہ کھیل کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتی ہے تاکہ نوجوان اور اہل کھلاڑیوں کو برابر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔فیڈریشن حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد آئندہ مقابلوں میں غلط بیانی کی روک تھام اور کھیل کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US