اسٹاک مارکیٹ میں نئی پیش رفت، وحدت پولٹری فارم کے آئی پی او کی منظوری

image

جنگی صورتحال اور مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی پبلک آفرنگ سامنے آ گئی ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے وحدت پولٹری فارم کے ابتدائی عوامی اجراء آئی پی او کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وحدت پولٹری فارم کے لیے 50 ملین نئے شیئرز جبکہ 3.1 ملین پرانے شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ آئی پی او بک بلڈنگ کے طریقہ کار کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق 70 فیصد شیئرز انسٹی ٹیوشنز اور بڑے سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 30 فیصد شیئرز عام سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔

یہ رواں مالی سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آٹھواں آئی پی او ہے جو کیپیٹل مارکیٹ میں سرگرمیوں کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔

ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کو ہدایت کی ہے کہ آئی پی او میں سرمایہ کاری سے قبل پراسپیکٹس کا تفصیلی جائزہ ضرور لیا جائے۔چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US