پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے مینٹور سابق ٹیسٹ کھلاڑی وہاب ریاض نے زور دیا ہے پاکستان میں خواتین کی ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے پاکستان سپر لیگ کے طرز پر ٹورنامنٹ کرانے سے خواتین کرکٹ کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ غیر ملکی لیگز میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انے والی زمبابوے ٹیم کے خلاف ہوم سیریز بہت اہم ہے اور اس سے ہماری کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیت کی کمی نہیں مگر ان کو بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا تجربہ کم ہے اور اگر پی ایس ایل کے طرز پر ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوتی ہے تو ہماری کھلاڑیوں کو بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی دفعہ پاکستان کا 29 اپریل سے دورہ کرے گی اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ سارے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔