کراچی: بندرگاہ پر تاریخی بنکرنگ آپریشن، بڑا جہاز کامیابی سے ری فیول

image

کراچی پورٹ نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بڑے غیر ملکی جہاز کا کامیاب بنکرنگ آپریشن مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وٹول کی میرین ISTA نے کراچی پورٹ پر اب تک کا سب سے بڑا بنکرنگ آپریشن انجام دیا جس کے دوران غیر ملکی جہاز MSC Apollo کو 4,900 میٹرک ٹن ایندھن فراہم کیا گیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام کے مطابق یہ جہاز پاکستانی سمندری حدود میں صرف بنکرنگ سروس حاصل کرنے کے لیے آیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی بنکرنگ سہولتوں کی بہتری اور ملک کو ایک ابھرتے ہوئے بنکرنگ ہب کے طور پر پیش کرتی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ بنکرنگ آپریشنز میں اضافہ ملکی ریفائنری صنعت اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US