آئی سی سی کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالر کر دی گئی ہے۔

گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں انعامی رقم میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز ملیں گے اور گروپ اسٹیج میں ہر جیت پر 31 ہزار 154 ڈالرز دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2024 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ 58 ہزار ڈالرز تھی، جبکہ 2026 کا ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US