کراچی کے علاقے ٹرٹل بیچ کے قریب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی سربراہی میں چلنے والے جوئے کے اڈے کو بے نقاب کر دیا۔پولیس کے مطابق ماڑی پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب ملزمہ زبیدہ عرف ادیبہ کو گرفتار کر لیا جو اس نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ بتائی جاتی ہے۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 40 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کی رقم، جوئے میں استعمال ہونے والا سامان اور دیگر متعلقہ اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ زبیدہ عرف ادیبہ شہر میں جوئے کے منظم کاروبار کے حوالے سے کافی عرصے سے مطلوب تھی۔
تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں کی تلاش کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔