لاہور کے ایک مقامی شاپنگ مال میں ٹی سی ایل چیمپئنز ارینا کے گرینڈ فائنل کا انعقاد کیا گیا۔
جہاں ای اسپورٹس کے دلچسپ مقابلوں میں نئے چیمپئنز نے ارسلان ایش اور عاطف بٹ جیسے نامور کھلاڑیوں کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔
فیفا گیم کے مقابلوں میں زاہد حسین اور ابراہیم حسین فاتح قرار پائے، جبکہ ٹیکن کے مقابلوں میں کاشی سنیک اور عاطف بٹ نے کامیابی حاصل کی۔
اس ایونٹ میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔
فائنل دیکھنے کے لیے نوجوانوں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان میں ای اسپورٹس کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔