لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی

image

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے اور شالیمار زون میں خواجہ ندیم احمد گروپ کی جانب سے ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں ووٹرز اور کرکٹ حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ ندیم احمد گروپ نے محمد ارشد اور محمد خورشید (بابا خورشید) کو سیکرiٹری کے عہدے کے لیے نامزد کیا، جس پر شالیمار زون کے ووٹرز نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

تقریب کے میزبان محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے خواجہ ندیم احمد کی قیادت کو لاہور کرکٹ کے لیے ضروری قرار دیا اور عزم ظاہر کیا کہ کامیابی کی صورت میں کرکٹ کے نظام کو شفاف اور منظم بنایا جائے گا۔ بابا خورشید نے نامزدگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیحات میں کرکٹ کا فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود شامل ہوگی۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک محمد سرور، وقار المنیر، رضا الکریم بٹ، سید اعجاز شاہ، غلام حسین نوری، اسد علی، ملک عطاء الرحمن، آصف عزیز، نئیر جاوید، عامر ابراہیم، اکبر علی عطاری، ملک ریاض، غلام شبیر، عابد ذوالفقار، صہیب ایوبی اور کاشف لطیف سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

محمد ارشد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی اتحاد سے لاہور کرکٹ کو نئی سمت دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US