ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک دن کے وقفے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کراچی کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 05 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈالر 280 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 280 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مارکیٹ میں ہونے والے اس معمولی اضافے کے باعث روپے کی قدر پر دباؤ دیکھا گیا اور ڈالر نئی قیمت کے ساتھ بند ہوا۔