پاکستان اسٹاک ایکسچینج : مندی کے بعد مارکیٹ میں تیزی، اہم حدیں بحال

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد آج کاروبار کے دوران زبردست ریکوری دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ دوبارہ تیزی کے ٹریک پر آ گئی۔

گزشتہ روز 6600 پوائنٹس کی نمایاں مندی کے بعد آج اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور بہتری دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ 5100 سے زائد پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 5043 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 165634 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ بینچ مارک انڈیکس کی اہم حدیں بھی بحال ہو گئیں۔

مارکیٹ میں بینکنگ، فرٹیلائزر، سیمنٹ، انرجی اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی، جس نے مجموعی رجحان کو مثبت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US