جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر کا دورہ کیا جہاں دونوں کے درمیان خوشگوار اور بامعنی ملاقات ہوئی۔
شاہد آفریدی نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ان کے گھر تشریف لانا ان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔
1
انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر نہایت خوشگوار اور بامقصد گفتگو کا تبادلہ ہوا جبکہ اس خوبصورت ملاقات پر وہ مولانا فضل الرحمان کے بے حد مشکور ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔