پاکستان ویمنز اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمنز سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

کیمپ 16 سے 23 اپریل تک لاہور کے غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

سیریز کے تحت تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4 سے 9 مئی تک کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے، جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12 سے 15 مئی تک شیڈول ہیں۔

کیمپ کے لیے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل خان (وکٹ کیپر)، ماہم انیس، مومنہ ریاست شامل ہیں۔

اسی طرح منیبہ علی، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی بھی کیمپ کا حصہ ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US