لاہور قلندرز ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ کا حصہ بن گئی

image

پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین لاہور قلندرز ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ (GSL) کا حصہ بن گئی ہے، جو رواں برس 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں بھی شرکت کر چکی ہے اور اب دوبارہ اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل سپر لیگ میں واپسی ان کے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ یہ ٹورنامنٹ ٹیم کی صلاحیت، ثقافت اور مقصد کو دنیا کے سامنے لانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب گلوبل سپر لیگ کے چیئرمین سر کلائیو لائیڈ نے لاہور قلندرز کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قلندرز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین فرنچائزز میں سے ایک ہے اور ان کی شمولیت سے ٹورنامنٹ کے معیار اور وقار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US