پی ایس ایل معاہدے کی خلاف ورزی، فاسٹ بالر بلیسنگ مزرابانی پر دو سال کی پابندی عائد

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ مزرابانی پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق، مزرابانی کو لیگ کے اگلے دو ایڈیشنز کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے اور اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ کھلاڑی نے طے شدہ معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں اور لیگ کے بجائے کسی دوسرے متضاد معاہدے کو ترجیح دی، جو پی ایس ایل کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تحریری معاہدہ ہونے کے بعد اس سے انحراف کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں کیونکہ ایسی خلاف ورزیوں سے لیگ کے اعتماد اور ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

پی سی بی نے پیشہ ورانہ معیار اور معاہدوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس کو مقررہ اصولوں کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی، بصورتِ دیگر مستقبل میں بھی ایسے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US