دنیا کی صفِ اول کی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی Alibaba Group کی پاکستان میں باضابطہ انٹری ہوگئی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے علی بابا سے منسلک کمپنی ”کوکو ٹیک“ کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کردیا ہے۔
اس اقدام کے بعد پاکستانی صارفین کو ای کامرس مارکیٹ سے آسان اقساط پر اشیاء خریدنے کی سہولت ملنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق علی بابا گروپ پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری بھی کرے گا۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین کبیر سدھو کے مطابق پاکستان کی مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شمولیت سے نوجوانوں، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کو مالی سہولیات تک بہتر رسائی ملے گی جبکہ مارکیٹ میں مقابلہ اور جدت میں اضافہ ہوگا۔