کوئٹہ: سیشن کورٹ کے باہر زمین کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

image

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ کے باہر زمین کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں واقع سیشن کورٹ کے باہر 4 مسلح بھائیوں نے پیشی کے لیے آنے والے اپنے رشتہ داروں پر اچانک فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہارون ولد جمیل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ جاں بحق جبکہ عبدالحفیظ اور جمیل زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد عدالت میں پیشی کے سلسلے میں آئے تھے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US