بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے مارچ کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ 2026 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سنجو سیمسن نے پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا ہے جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حالیہ عرصے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

آئی سی سی کے مطابق سیمسن نے مارچ کے دوران کھیلے گئے 3 میچز میں مجموعی طور پر 275 رنز اسکور کیے جس کی بدولت انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

مزید برآں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کی کامیابی میں بھی سنجو سیمسن کی کارکردگی کو کلیدی حیثیت حاصل رہی۔ایوارڈ جیتنے پر اپنے بیان میں سنجو سیمسن کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا ایک یادگار لمحہ ہے اور وہ اپنی ٹیم اور مداحوں کے شکر گزار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US