پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 18 (یوتھ) ٹیموں کے لیے نئے کوچنگ اور مینجمنٹ پینلز کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
قومی سینئر ٹیم کیلیے اولمپین منظور الحسن کو بطور ہیڈ کوچ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی معاونت کے لیے کوچنگ پینل میں اولمپین خواجہ محمد جنید (کوچ)، اولمپین وسیم احمد (کوچ)، انٹر نیشنل عدنان ذاکر (کوچ)، انٹر نیشنل مظہر عباس (گول کیپنگ کوچ)، اولمپین شکیل عباسی (کوچ) شامل ہیں۔
پاکستان جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اولمپین ایاز محمود کا تقرر کیا گیا ہے، کوچز پینل میں اولمپین سمیر حسین (کوچ)، انٹرنیشنل اظفر یعقوب (کوچ)، انٹرنیشنل عمران بٹ (کوچ) شامل ہیں۔
پاکستان یوتھ (انڈر 18) ٹیم کیلیے اولمپین قمر ابراہیم کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض انجام دینے والوں میں اولمپین ریحان بٹ (کوچ)، انٹرنیشنل یاسر اسلام (کوچ)،اولمپین عمر بھٹہ (کوچ) شامل ہیں۔