پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو تین روز کی رخصت دے دی ہے، جس کے بعد تمام کھلاڑی اپنے متعلقہ مقامات کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی سہولت اور تفریح کے پیشِ نظر انہیں چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی بھیج دیا ہے، جن میں اسٹیو اسمتھ، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سیڈل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
دوسری جانب، ٹیم میں شامل مقامی کھلاڑی بھی آرام کی غرض سے اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔
ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رخصت ختم ہونے کے بعد 16 اپریل کو دوبارہ رپورٹ کریں، جس کے بعد ٹیم اپنے اگلے اہم مقابلے کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
ملتان سلطانز کا اگلا میچ 19 اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف شیڈول ہے۔